کچے کے علاقے میں سندھ رینجرز اور پولیس کی بڑی کارروائی، اغواء شدہ پولیس کانسٹیبل بازیاب، 3 ڈاکو ہلاک، 9 زخمی

کشمور: پاکستان رینجرز (سندھ) اور سندھ پولیس نے اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو گینگ سے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کرا لیا۔

ڈیفنس میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی، ایک گرفتار

ترجمان کے مطابق 20 ستمبر 2025 کو بدنام زمانہ خادم بھیو ڈکیت گروہ نے پولیس پکٹ قمبرانی لاڑو سے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو دوران ڈیوٹی اغواء کیا تھا اور بعد ازاں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی۔

مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت کی گئی کارروائی میں رینجرز اور پولیس نے سخت مقابلے کے بعد کانسٹیبل کو بحفاظت بازیاب کرایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں خادم بھیو گینگ کے 3 کارندے صحبت جاگیرانی (جس کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی)، شاہد بھیو اور شفیق دھانی ہلاک ہو گئے۔ جبکہ گینگ کے سربراہ خادم بھیو (جس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے تھی) سمیت 9 ملزمان زخمی ہوئے۔ زخمی ملزمان میں واجد بھیو اور مالک جاگیرانی بھی شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانے کو بھی مسمار کر دیا گیا۔

رینجرز اور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور سہولت کاروں کی نشاندہی کریں اور سندھ کو جرائم سے پاک کرنے میں تعاون کریں۔ اس مقصد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کچے کے علاقے میں سندھ رینجرز اور پولیس کی بڑی کارروائی، اغواء شدہ پولیس کانسٹیبل بازیاب، 3 ڈاکو ہلاک، 9 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!