ڈیفنس میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی، ایک گرفتار

کراچی: ڈیفنس پولیس اور موٹر سائیکل سوار ملزمان کے درمیان CR پٹہ کے مقام پر مقابلہ ہوا، جس میں دو ملزمان زخمی جبکہ ایک ملزم کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔

ترکی کے ایوالک میں 138 قدیم پتھر کے اوزار دریافت، انسانی تاریخ پر نئی روشنی

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی کے مطابق ملزمان کو مشتبہ جان کر رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی ہوئے جبکہ ایک ملزم فرار نہ ہو سکا اور گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو بلا لائسنس 30 بور پسٹل بمعہ 3 زندہ راؤنڈز اور ایک 9 ایم ایم پسٹل بمعہ 5 زندہ راؤنڈز برآمد کر لیے۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جبکہ ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ڈیفنس میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی، ایک گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!