مودی کا بھارتی عوام سے مقامی مصنوعات اپنانے اور غیر ملکی اشیا کے بائیکاٹ پر زور

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے استعمال سے اجتناب کریں اور مقامی اشیا کو اپنائیں تاکہ ملک میں خود انحصاری اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

کراچی میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ فرینڈلی سکس-اے-سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ 2025، ٹیم نائیجیریا فاتح قرار

مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات کشیدہ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد مودی متعدد بار ’سودیشی‘ یعنی بھارت میں تیار کردہ مصنوعات کے استعمال پر زور دے چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مودی کے حامیوں نے امریکی برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم بھی شروع کر دی ہے، جن میں میک ڈونلڈز، پیپسی اور ایپل شامل ہیں جو بھارتی منڈی میں خاصے مقبول ہیں۔

مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ "ہم روزمرہ استعمال کی بہت سی ایسی اشیا خریدتے ہیں جو غیر ملکی ہیں، ہمیں اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ ہمیں وہی مصنوعات خریدنی چاہئیں جو بھارت میں تیار کی جاتی ہیں۔” تاہم انہوں نے کسی ملک کا براہ راست نام نہیں لیا۔

انہوں نے ریاستی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ مقامی پیداوار اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں تاکہ بھارت کی خود کفالت اور اقتصادی ترقی میں تیزی لائی جا سکے۔ مودی نے دکانداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ صرف بھارت میں تیار ہونے والی مصنوعات کی فروخت پر توجہ دیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ ہفتوں میں کئی کمپنیاں مقامی مصنوعات کی تشہیر میں سرگرم ہو گئی ہیں۔ بھارت کی 1.4 ارب آبادی کو امریکی مصنوعات کے لیے ایک بڑی منڈی سمجھا جاتا ہے، جو زیادہ تر آن لائن ریٹیلر ایمیزون کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں اور امریکی برانڈز کی رسائی چھوٹے شہروں تک پھیل چکی ہے۔

مودی نے خطاب میں جی ایس ٹی اصلاحات کا اعلان بھی کیا۔ ان کے مطابق اب زیادہ تر روزمرہ ضروریات پر صرف دو ٹیکس سلیب ہوں گے — 5 فیصد اور 18 فیصد۔ اس سے کھانے پینے، ادویات، روزمرہ اشیا اور دیگر خدمات پر اخراجات کم ہوں گے جبکہ کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “مودی کا بھارتی عوام سے مقامی مصنوعات اپنانے اور غیر ملکی اشیا کے بائیکاٹ پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!