پاک بھارت میچ کیلئے پلئینگ الیون فائنل، دو تبدیلیوں کا امکان

دبئی: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی فائنل میٹنگ مکمل ہوگئی جس میں پلئینگ الیون کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ٹیم مینجمنٹ نے مشاورت کے بعد اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیلاب سے موٹروے ایم فائیو مزید متاثر ہونے کا خدشہ، 13 پوائنٹس پر ٹریفک معطل

ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ کی جگہ فہیم اشرف جبکہ حسن نواز کی جگہ حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے فہیم اشرف کی آل راؤنڈ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی شمولیت پر اتفاق کیا۔

میٹنگ میں کوچنگ اسٹاف نے ٹاس کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کپتان کو ہدایت دی کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بولنگ کا انتخاب کیا جائے۔ اوپنرز کو ہدایت دی گئی کہ ابتدائی چھ اوورز میں محتاط انداز اپنائیں اور وکٹیں نہ گنوائیں۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پلاننگ کے مطابق کھیل پیش کیا گیا تو فتح پاکستان کے حصے میں ہوگی۔ "ہر بیٹر اپنی ذمہ داری لے کر باری کھیلے، اور میچ کے دوران ٹیم کے ہر کھلاڑی کا جذبہ بلند رہنا چاہیے۔”

کپتان نے بولرز کو ہدایت دی کہ نئی گیند ملتے ہی اٹیک کریں اور وکٹیں حاصل کر کے بھارتی بیٹنگ لائن پر دباؤ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ "گراؤنڈ میں ایک دوسرے کو جوش سے سپورٹ کریں تاکہ مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔”

52 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بھارت میچ کیلئے پلئینگ الیون فائنل، دو تبدیلیوں کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!