کراچی عزیزآباد میں پولیس مقابلہ، دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی: سینٹرل عزیزآباد کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

پاک بھارت میچ کیلئے پلئینگ الیون فائنل، دو تبدیلیوں کا امکان

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق پولیس مقابلہ یاسین آباد قبرستان کے قریب بلاک 8 عزیزآباد، تھانہ عزیزآباد کی حدود میں پیش آیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت تیمور ولد سکندر علی کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرا ملزم عظیم ولد انور بغیر کسی چوٹ کے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز، ایک موٹر سائیکل، ایک چھینا ہوا موبائل فون اور دو استعمال شدہ موبائل فون برآمد کرلیے۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی عزیزآباد میں پولیس مقابلہ، دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!