سیلاب سے موٹروے ایم فائیو مزید متاثر ہونے کا خدشہ، 13 پوائنٹس پر ٹریفک معطل

ملتان: جنوبی پنجاب میں شدید سیلاب کے باعث موٹروے ایم فائیو کے مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ترجمان موٹروے کے مطابق اب تک موٹروے ایم فائیو پر 13 پوائنٹس سیلابی پانی سے متاثر ہو چکے ہیں، جس کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ایکشن پر محکمہ معدنیات پنجاب نے 202 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی

ترجمان کے مطابق ملتان سے سکھر سفر کرنے والے مسافر قومی شاہراہ کے راستے جا سکتے ہیں۔ شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک موڑ دی گئی ہے جبکہ اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم فائیو پر سفر ممکن ہے۔

اسی طرح سکھر سے ملتان آنے والی ٹریفک اوچ شریف انٹرچینج کے ذریعے قومی شاہراہ استعمال کر سکتی ہے اور شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم فائیو کو جوائن کیا جا سکتا ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “سیلاب سے موٹروے ایم فائیو مزید متاثر ہونے کا خدشہ، 13 پوائنٹس پر ٹریفک معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!