پرتگال اتوار کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا

لزبن: پرتگال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کے روز فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔ پرتگالی وزارت خارجہ نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ تسلیم کا اعلان آئندہ ہفتے ہونے والی اعلیٰ سطحی کانفرنس سے قبل کردیا جائے گا۔
ثنا یوسف قتل کیس ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد الزامات سے انکار

وزیر خارجہ پالو رینگل نے برطانیہ کے دورے کے دوران اس امکان کی نشاندہی کی تھی کہ پرتگال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب پڑوسی ملک اسپین نے مئی 2024 میں آئرلینڈ اور ناروے کے ساتھ مل کر فلسطین کو تسلیم کیا تھا اور یورپی یونین کے دیگر ممالک پر بھی ایسا کرنے پر زور دیا تھا۔ تاہم پرتگال اس معاملے میں زیادہ محتاط رہا اور یورپی یونین کے اندر مشترکہ موقف بنانے کی کوشش کرتا رہا۔

فی الحال یورپی یونین کے 27 ارکان میں سے چند ممالک ہی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرتے ہیں، جن میں زیادہ تر سابق کمیونسٹ ریاستیں، سویڈن اور قبرص شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھی نومبر 2012 میں فلسطین کو مبصر کی حیثیت سے "غیر رکن ریاست” کے درجے میں اپ گریڈ کرتے ہوئے عالمی سطح پر ڈی فیکٹو تسلیم کیا تھا۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کو غزہ میں جنگ کے باعث بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ اور اشتعال کا سامنا ہے، جہاں بھوک، تباہی اور ہزاروں اموات نے سنگین انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پرتگال اتوار کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!