کراچی میں تجاوزات کے خلاف مہم، کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری ہے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جہاں سے تجاوزات ختم کی جائیں گی وہاں دوبارہ قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ضبط سامان قانونی کارروائی مکمل ہونے تک واپس نہیں ہوگا۔

میمن گوٹھ پولیس کی کارروائی، شراب فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اجلاس میں طے پایا کہ ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، اور متعلقہ ٹاؤن انتظامیہ و بلدیہ عظمیٰ اس بات کی پابند ہوں گی کہ ضبط شدہ ٹھیلے، پتھارے اور دیگر اشیا اسسٹنٹ کمشنر کی اجازت کے بغیر واپس نہ کی جائیں۔

اجلاس میں مختلف اضلاع کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔

  • شرقی: کے ڈی اے روڈ نزد سبزی منڈی میں تجاوزات کا خاتمہ، 2700 لیٹر ایرانی ڈیزل پکڑ کر کسٹم حکام کے حوالے، 12 دکانداروں پر سرکاری نرخنامہ نہ لگانے پر 1 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ، سبزی منڈی میں ٹماٹر کے آکشن میں بے ضابطگی پر 3 افراد گرفتار۔

  • غربی: باچہ خان بنارس روڈ سے تجاوزات مکمل ختم، کارروائی میں انٹی انکروچمنٹ اور بلدیہ عظمیٰ نے حصہ لیا۔

  • جنوبی: کلفٹن نمبر 2 اور 6 سمیت للی برج سے تجاوزات کا خاتمہ۔

  • کیماڑی: سینڈز پٹ پر تجاوزات کا خاتمہ۔

  • وسطی: پاور ہاؤس کے چورنگی پر تجاوزات ہٹادی گئیں۔

  • کورنگی: لانڈھی ماڈل کالونی میں کارروائی، 5 گداگر گرفتار۔

  • ملیر: گلشن حدید میں تجاوزات کا خاتمہ۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں مہم کو نتیجہ خیز بنایا جائے اور مسلسل نگرانی سے دوبارہ تجاوزات قائم ہونے سے روکا جائے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں تجاوزات کے خلاف مہم، کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!