لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت، نہروں یا ڈیم کا کارڈ نہیں کھیلا۔ ان کے بقول مسلم لیگ ن ایک قومی جماعت ہے جو ہمیشہ قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 842 پوائنٹس کا اضافہ
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس ٹیم کو آپ ’ان ایکسپرینس‘ قرار دے رہے ہیں، اسی ٹیم نے محض ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبے مکمل کرکے ترقی کا انقلاب برپا کیا ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے سترہ سالوں میں کراچی اور سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، آج بھی عوام اس صورتحال پر روتے ہیں۔ سندھ کے گزشتہ سیلاب میں بیرونی امداد ملنے کے باوجود وہاں آج تک تباہی کے آثار باقی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب کے حالیہ سیلاب میں پیپلز پارٹی کا جو کردار رہا، اسے عوام کبھی نہیں بھولیں گے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ آپ اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مؤقف سے بھی انحراف کر رہے ہیں، جنہوں نے سیلاب کے دوران مریم نواز کی تعریف کی تھی۔
