پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 842 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ کھلتے ہی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 842 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 1 لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔

مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز پانی کے سب سے بڑے صارف، ماہرین کا عالمی قوانین پر زور

کاروبار کے مثبت آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار 19 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔ اس سے قبل گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلسل چار روز سے مثبت رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 842 پوائنٹس کا اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!