سلطان پور میں امدادی ٹرکوں پر متاثرین کا دھاوا، بھگدڑ میں پٹواری زخمی

علی پور کے نواحی علاقے سلطان پور میں سیلاب متاثرین نے امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں پر دھاوا بول دیا۔ متاثرین بے قابو ہو کر ٹرکوں پر چڑھ گئے اور جو جس کے ہاتھ آیا اٹھا لے گیا۔ اس دوران بھگدڑ مچ گئی جس میں مقامی پٹواری شدید زخمی ہوگیا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

Thursday, 18th September 2025

سامان لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح متاثرین ٹرکوں سے زبردستی سامان چھین رہے ہیں۔ واقعے نے انتظامیہ کی کارکردگی اور امدادی تقسیم کے ناقص انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سلطان پور میں امدادی ٹرکوں پر متاثرین کا دھاوا، بھگدڑ میں پٹواری زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!