کراچی: اینٹی کرپشن سندھ ویسٹ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جناح وومن کالج نارتھ ناظم آباد کے فنڈز میں خرد برد کے الزام میں آفس سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کرلیا۔
اسٹیل مل سے قیمتی سامان چوری، بن قاسم پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امتیاز ابڑو کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ویسٹ عبد الواحد چنہ کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔ سابقہ پرنسپل بابر شاہ کی شکایت پر آفس سپرنٹنڈنٹ ریحان احمد کو حراست میں لیا گیا۔
اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف راچپر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 34/2025 درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
