ایشیا کپ: پاکستان اور یو اے ای کے میچ پر غیر یقینی صورتحال، پی سی بی اور آئی سی سی آمنے سامنے

ایشیا کپ میں آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شیڈول میچ پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے میچ کا پوسٹر جاری کرنے کے بعد اچانک سوشل میڈیا سے ہٹا دیا، جس کے بعد شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ

ذرائع کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔ پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ متنازع ریفری کے خلاف کارروائی کے بغیر ٹیم میدان میں نہیں اترے گی۔

پی سی بی نے آئی سی سی کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پاکستان آج کا میچ نہیں کھیلے گا۔ دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے تاحال کوئی حتمی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا یہ میچ "ڈو اور ڈائی” قرار دیا جا رہا تھا، تاہم صورتحال بدستور غیر یقینی ہے اور شائقین کرکٹ میچ کے انعقاد کے حتمی اعلان کے منتظر ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایشیا کپ: پاکستان اور یو اے ای کے میچ پر غیر یقینی صورتحال، پی سی بی اور آئی سی سی آمنے سامنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!