ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر پولیس افسران اور اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور کیش انعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

رُوما مشتاق مٹو کا بلاول بھٹو زرداری کو خراجِ تحسین، سیلاب متاثرین کی بحالی اولین ترجیح قرار

ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل نے شاندار انٹیروگیشن اور فرائض کی ادائیگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر پولیس اہلکاروں اور خواتین پولیس اہلکاروں کو تعریفی سند CC-III اور نقد انعام سے نوازا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے تھانہ نیو کراچی کے ایس ایچ او، اہلکاروں اور خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی ان کی بہترین ڈیوٹی اور خدمات پر سراہا اور انعامات دیے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکار پولیس فورس کے وقار میں اضافہ کر رہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

53 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!