رُوما مشتاق مٹو کا بلاول بھٹو زرداری کو خراجِ تحسین، سیلاب متاثرین کی بحالی اولین ترجیح قرار

سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ اقلیتی امور رُوما مشتاق مٹو نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سیلاب متاثرین کے لیے ان کی کاوشوں اور وژن پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 31 بھارتی پراکسی دہشتگرد ہلاک

رُوما مشتاق مٹو نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب زدگان کے لیے عزم اور درد مندی لاکھوں متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے ہمیشہ غریب، کسان، مزدور اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بلند کی ہے اور آج بھی ان کی اولین ترجیح متاثرہ عوام کی بحالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے اعلان کا کریڈٹ بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے، جنہوں نے پورے ملک کی توجہ اس بڑے انسانی المیے کی طرف مبذول کرائی۔ تاہم، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تاحال کوئی واضح ریلیف سامنے نہ آنا باعثِ تشویش ہے۔

رُوما مشتاق مٹو کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے درست نشاندہی کی ہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعے عالمی امداد کی اپیل میں غیرضروری تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر ایوان اور ہر فورم پر سیلاب متاثرین کی آواز بنے گی، جبکہ سندھ حکومت بلاول بھٹو کی قیادت میں کسانوں اور دیہی معیشت کی بحالی کے لیے عملی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے۔

ان کے مطابق وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب اور سندھ کے متاثرہ اضلاع کے دورے بلاول بھٹو کی عوام دوستی اور خدمت کے جذبے کا واضح ثبوت ہیں۔

رُوما مشتاق مٹو نے کہا کہ یہی وہ عوامی سیاست ہے جس پر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن استوار تھا اور چیئرمین بلاول بھٹو آج اسی تسلسل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “رُوما مشتاق مٹو کا بلاول بھٹو زرداری کو خراجِ تحسین، سیلاب متاثرین کی بحالی اولین ترجیح قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!