کراچی: بارشوں کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا کے خدشات، جراثیم کش اسپرے مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی: بارشوں کے بعد شہر میں ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا جیسی وبائی بیماریوں کے بڑھتے خدشات کے پیشِ نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے جراثیم کش اسپرے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی: سابق آئی جی راہو خان بروہی کی یاد میں تعزیتی اجلاس، خدمات کو خراجِ عقیدت

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا کہ شہر کے تمام اضلاع میں جراثیم کش اسپرے کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو ان خطرناک بیماریوں سے بچایا جا سکے۔ ان کے مطابق تین روزہ مہم کل سے کراچی کے 25 ٹاؤنز میں بیک وقت شروع کی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس مہم کا مقصد شہریوں کو وبائی امراض سے تحفظ فراہم کرنا اور شہر کے ماحول کو صحت مند اور محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ کراچی کا کوئی علاقہ اسپرے سے محروم نہ رہے۔

میئر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلدیہ کے عملے سے تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی کو ان بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: بارشوں کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا کے خدشات، جراثیم کش اسپرے مہم شروع کرنے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!