کراچی: پولیس ہیڈ کانسٹیبل عبد الکریم کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

کراچی: کراچی پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عبد الکریم کی نمازِ جنازہ عیدگاہ پیر سرہندی گوٹھ، ضلع ملیر میں ادا کر دی گئی۔ شہید گزشتہ شب تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔

پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیاں جاری

نمازِ جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، پاکستان رینجرز کے افسران، ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی کورنگی سمیت دیگر سینئر افسران اور شہید کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر افسران نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: پولیس ہیڈ کانسٹیبل عبد الکریم کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!