کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران مضر صحت گٹکا/ماوا کی خرید و فروخت میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کراچی: پولیس ہیڈ کانسٹیبل عبد الکریم کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں حیات اللہ ولد نصیب اللہ، سراج الدین ولد جلال الدین، عبدالجیل ولد عبدالحیی، ثمر عباس (معطل پولیس کانسٹیبل) ولد عبدالغفور، محمد خان ولد محمد حسن اور محمد یوسف ولد عبدالعلی شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 48 بیگز (528 کلوگرام) چھالیہ، تین کاریں، ایک موٹر سائیکل، جعلی نمبر پلیٹس، چھ موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ چھالیہ کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔
رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
