190 ملین پاؤنڈز کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت دے دی۔

پشین: سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

 سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ نیب نے کئی بار پراسیکیوٹر کی تعیناتی نہ ہونے کا مؤقف اپنایا، بعد میں پراسیکیوٹر نے بھی مہلت مانگی، جس پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ یہ پرانی باتیں ہیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ 5 تاریخیں گزر چکی ہیں مگر کیس نہیں لگ رہا، بشریٰ بی بی کی طبیعت بھی خراب ہے اور دونوں ملزمان کو دیگر تمام مقدمات میں بریت یا ضمانت مل چکی ہے۔

وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس بھی تیزی سے چل رہا ہے، سزا معطلی کی درخواستوں پر بھی جلد فیصلہ ہونا چاہیے۔ اس پر چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کو کیس جلد مقرر کرنے کی ہدایت دی۔

یاد رہے کہ 17 جنوری 2025 کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، ساتھ ہی بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے تھے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “190 ملین پاؤنڈز کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!