پشین (کرائم رپورٹر) بلوچستان کے ضلع پشین میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنۃ الخوارج سے تھا۔ کارروائی کے دوران 2 کلاشنکوف، 2 نائن ایم ایم پستول، 2 دستی بم، ڈیٹونیٹرز، پریما کارڈ اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد چمن روڈ پر ایف سی ٹرک حملے، پشین میں لیویز افسر کے قتل اور پولیس اہلکاروں پر مختلف حملوں میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کئی سنگین مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور مزید دہشت گردوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔