کراچی: ملیر کینٹ میں تین خواتین قتل، ایک مرد و بچی زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر) ملیر کینٹ تھانے کی حدود بھٹائی آباد میں خونی سانحہ پیش آیا، جہاں ایک گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے تین خواتین کو قتل کردیا گیا، جب کہ ایک مرد اور ایک بچی شدید زخمی ہوگئے۔

ڈھاکا یونیورسٹی انتخابات: اسلامی چھاترا شبر کی تاریخی کامیابی، بھارتی پروپیگنڈا ناکام

پولیس کے مطابق مقتول خواتین کی شناخت مینا، عائشہ اور دانیہ کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی بچی نندنی اور مرد اجے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ زخمی بچی نے بیان دیا ہے کہ اس کے مامو اجے نے پہلے تینوں خواتین کو قتل کیا اور پھر اسے بھی مارنے کی کوشش کی، تاہم وہ زخمی حالت میں جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئی۔

ان کے مطابق اجے نے واقعے کے بعد خودکشی کی کوشش بھی کی اور پولیس اسے ہسپتال سے حراست میں لے گی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ابتدائی شواہد اور بچی کے بیان کے بعد کیس بالکل واضح ہے، تاہم مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے بیشتر واقعات میں قریبی رشتہ دار ہی ملوث نکلتے ہیں، اور اس کیس میں بھی ملزم اجے مرکزی کردار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ملیر کینٹ میں تین خواتین قتل، ایک مرد و بچی زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!