پاکستان اور ہانگ کانگ نے قانونی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔ یہ معاہدہ ہانگ کانگ میں منعقدہ دسویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کے موقع پر طے پایا۔
عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے فوجی تحویل اور کورٹ مارشل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
معاہدے پر حکومتِ پاکستان کے سیکریٹری وزارتِ قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر اور ہانگ کانگ کے سیکریٹری برائے انصاف پال ٹی کیلام نے دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت دونوں فریقین قانونی امور میں تعاون کو فروغ دیں گے، تربیت اور صلاحیت سازی کے اقدامات کیے جائیں گے اور کاروباری تنازعات کے حل کے لیے ثالثی اور متبادل حل کے نظام (ADR) کو تقویت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل گورننس اور ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن کے شعبوں میں بھی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ نعیم اکبر نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے قانونی شعبے میں جدید اصلاحات، ادارہ جاتی بہتری اور علم کے تبادلے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان قانونی و ریگولیٹری تعاون مزید مستحکم ہوگا اور یہ معاہدہ قانونی اصلاحات کے شعبے میں تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
