کوٹ لکھپت جیل سے عمران خان کا پیغام: تمام کام چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے مشترکہ خط جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ اس وقت سب سے بڑی ترجیح سیلاب زدگان کی مدد ہونی چاہیے۔

تونسہ بیراج پر افسوسناک واقعہ، 2 بہنوں نے 5 ماہ کی بچی سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی

خط کے مطابق ملک شدید معاشی بحران سے دوچار ہے جبکہ حالیہ سیلاب نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ خیبر پختونخوا میں اگرچہ حالات پر بمشکل قابو پایا گیا ہے تاہم پنجاب کے 25 اضلاع بدترین متاثر ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے خط میں لکھا کہ آج تک 25 سے 30 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں یہ تعداد دگنی ہوسکتی ہے۔ متاثرہ آبادی کے مقابلے میں صرف 60 سے 70 ہزار افراد کو ہی محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ انسانی جانوں اور مال مویشیوں کا نقصان بڑھ رہا ہے، گندم، چاول، مکئی، کپاس اور سبزیوں کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں جبکہ گندم کی بوری مارکیٹ میں دگنی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق یہ صورتحال پنجاب حکومت کی بدترین ناکامی ہے اور بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ سب سیاسی کاموں کو چھوڑ کر فوری طور پر سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے

60 / 100 SEO Score

One thought on “کوٹ لکھپت جیل سے عمران خان کا پیغام: تمام کام چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!