کراچی: ضلع وسطی میں بارشوں کے پیش نظر تین روزہ رین ایمرجنسی نافذ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی زیر صدارت بارشوں سے نمٹنے کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں میونسپل کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، سندھ ریسکیو کے نمائندے ڈاکٹر سائرہ، توقیر احمد اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

کمانڈر یو اے ای نیول فورسز کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارشوں کے خدشے کے پیش نظر ضلع وسطی میں تین روزہ رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اس دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی، واٹر کارپوریشن، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سمیت تمام ادارے مکمل طور پر متحرک رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ضلع وسطی میں بارشوں کے پیش نظر تین روزہ رین ایمرجنسی نافذ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!