اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں بشریٰ بی بی، عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔
یومِ بحریہ: وزیرِاعظم شہباز شریف کا پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران کو خراجِ تحسین
عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی، جس میں شیر افضل مروت، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اور دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر عمر ایوب، زرتاج گل اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں، جنہیں عدالت نے منظور کر لیا۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ متعلقہ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو 13 نومبر تک گرفتار نہ کیا جائے۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مجموعی طور پر 246 سے زائد ضمانتیں زیرِ سماعت ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا، سنگجانی، ترنول اور دیگر تھانوں میں مختلف مقدمات درج ہیں۔
