ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن — بلڈر مافیا اور بیٹرز کی گرفتاری قریب

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، 65 جعلی نقشے برآمد ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بلڈر مافیا اور پرائیویٹ بیٹرز کے خلاف سخت کارروائی متوقع ہے جبکہ چھاپوں اور گرفتاریوں کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔

بارشوں کی پیش گوئی پر میئر کراچی کا شہر کا دورہ، نالوں کی صفائی اور ہنگامی اقدامات کا جائزہ

اطلاعات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے بعض افسران اور پرانے بیٹرز کی ملی بھگت سے بھاری رشوتوں کے عوض جعلی نقشے منظور کرائے گئے اور غیر قانونی تعمیرات کو فروغ دیا گیا۔ سرکاری سطح پر بارہا قابو پانے کے باوجود کرپٹ عناصر نے نظام کو دوبارہ زندہ کرلیا اور دھڑلے سے تعمیرات شروع کرادیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بعض بڑے رہنماؤں، ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور ڈی جی ایس بی سی اے شاہ میر بھٹو کی مشاورت کے بعد آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ فہرست میں شامل پرانے کارندے اور بااثر بیٹرز اس بار بھی زد میں آنے والے ہیں، جب کہ اندرونی حلقے دعویٰ کررہے ہیں کہ بعض سیاسی شخصیات نے اس بار سسٹم کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک 25 سے زائد غیر قانونی عمارتوں کو سیل کیا جاچکا ہے جبکہ بیٹر مافیا کوشش میں ہے کہ عمارتوں کو جلد از جلد آکوپائیڈ کروا دیا جائے تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔ اس صورتحال نے پورے شہر میں ہلچل مچا دی ہے اور سیاسی و انتظامی زلزلے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس بی سی اے اور پولیس میں موجود کرپٹ اہلکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، بصورت دیگر غیر قانونی تعمیرات کا یہ سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوگا اور کراچی مزید تباہی کا شکار ہوگا۔

WhatsApp Image 2025 09 07 at 10.08.14 PM 1 WhatsApp Image 2025 09 07 at 10.08.15 PM 2 WhatsApp Image 2025 09 07 at 10.08.15 PM 1 1 WhatsApp Image 2025 09 07 at 10.08.16 PM 1 1 WhatsApp Image 2025 09 07 at 10.08.16 PM 2 1

WhatsApp Image 2025 09 07 at 10.08.16 PM 3

65 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن — بلڈر مافیا اور بیٹرز کی گرفتاری قریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!