پیپلز پارٹی سندھ کو سیلاب میں ڈبونے کی سازش نہ کرے، جماعت اسلامی کا انتباہ

کراچی: جماعت اسلامی سندھ نے خبردار کیا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے دریائے سندھ کے بند توڑ کر مصنوعی طور پر سیلابی صورتحال پیدا کی تو سندھ بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ مفاد عامہ کے پیش نظر گڈو اور سکھر بیراج کے گیٹ کھولے جائیں تاکہ پانی سمندر میں چھوڑا جا سکے۔

خیرپور کے کچے کا دورہ، حفاظتی بند مکمل طور پر محفوظ ہیں: ناصر حسین شاہ

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ بھر سے بیوروکریسی کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ وہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی سرپرستی میں پیسے اور کرپشن کی خاطر صوبے کو دوبارہ ڈبونا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام 2010 اور 2022 کے دریائی سیلاب اور بارشوں کے اثرات سے ابھی تک نہیں سنبھلے، اگر اس سال بھی مصنوعی طور پر بند توڑے گئے تو عوام کئی سال پیچھے چلے جائیں گے، ذہنی دباؤ کا شکار ہوں گے اور دربدر ہوجائیں گے۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عقل و شعور سے کام لیں اور اپنی آخرت خراب نہ کریں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی جانب سے گزشتہ سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کے دعوے کو "کھلا جھوٹ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گھر عوام اور میڈیا کو دکھائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی سربراہی میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت نے 18 سال میں سندھ کو صرف لوٹ مار کے نظام کے ذریعے نقصان پہنچایا ہے، حالانکہ صوبہ تیل، گیس، کوئلہ، بجلی اور زراعت جیسی دولت سے مالا مال ہے۔ لیکن عوام آج غربت، بھوک اور افلاس کا شکار ہیں اور انہیں صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں۔

امیر جماعت اسلامی سندھ نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پیپلز پارٹی حکومت کی ممکنہ سیلابی سازشوں پر کڑی نظر رکھیں اور میڈیا و صوبائی نظم کو بیوروکریسی اور وزراء کی جانب سے بند توڑنے کی کوششوں سے بروقت آگاہ کریں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “پیپلز پارٹی سندھ کو سیلاب میں ڈبونے کی سازش نہ کرے، جماعت اسلامی کا انتباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!