پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری

لاہور/جھنگ: پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جھنگ کے دور دراز علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے 2.8 ٹن راشن متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔

پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن، امریکی ٹیم کراچی پہنچ گئی

پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی اسکول جھنگ سٹی اور تحصیل اٹھارہ ہزاری میں میڈیکل کیمپ قائم کیے ہیں، جہاں متاثرہ مریضوں کو علاج اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ولی محمد میں کشتیوں کے ذریعے 45 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، ڈب کلاں میں 75 افراد اور 16 مویشیوں کو بچایا گیا، جب کہ بدہوانہ کے علاقے سے 14 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ عوام کو ہر ممکن ریلیف پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!