پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن، امریکی ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی: کئی برسوں بعد پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کی 5 رکنی ٹیم سیفٹی آڈٹ کے لیے دبئی کے راستے کراچی پہنچ گئی۔

جاپان کے وزیرِاعظم شیگرو اشیبا کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ، نئی قیادت کے انتخاب کی راہ ہموار

ذرائع کے مطابق ٹیم پیر سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کا سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی۔ آڈٹ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی براہ راست پروازیں کئی برسوں سے معطل ہیں اور اب اس پیش رفت کو قومی ایئر لائن سمیت فضائی مسافروں کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن، امریکی ٹیم کراچی پہنچ گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!