تابش ہاشمی کا انکشاف: معروف کرکٹر کی تاخیر پر پروگرام چھوڑ کر گھر چلا گیا

کراچی: اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ٹی وی میزبان تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک معروف کرکٹر کے تاخیر سے آنے پر انہوں نے اپنے پروگرام ہنسنا منع ہے کی ریکارڈنگ چھوڑ دی اور واپس گھر چلے گئے۔

چشتیاں: سیلابی بند توڑنے کی کوشش، 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج

جیو نیوز کے مزاحیہ پروگرام ہنسنا منع ہے کے میزبان تابش ہاشمی نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وقت کی اہمیت پر زور دیا اور دلچسپ واقعات سنائے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ جیو میں ہائر ہورہے تھے تو جیو کے سربراہ میر شکیل الرحمٰن نے ان سے پوچھا کہ جوائننگ سے پہلے کس بات کا خدشہ ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہاں وقت پر کوئی کام نہیں ہوتا۔

تابش ہاشمی کے مطابق میر شکیل نے انہیں کہا کہ میڈیا میں وقت کی پابندی اتنی اہم نہیں سمجھی جاتی، لہٰذا انہیں یہ عادت بدلنا ہوگی۔ تاہم، انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنی یہ عادت نہیں بدل سکتے۔ "تین سال گزرنے کے باوجود آج بھی میں نے وقت کی اہمیت پر اپنا مؤقف نہیں بدلا،” تابش نے بتایا۔

انہوں نے حالیہ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک مشہور کرکٹر کو شام ساڑھے پانچ بجے شوٹنگ کے لیے بلایا گیا لیکن وہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچے۔ چونکہ ریکارڈنگ کا وقت ختم ہوچکا تھا، اس لیے وہ واپس گھر چلے گئے۔ بعد ازاں، کرکٹر نے فون پر معذرت کی لیکن تابش ہاشمی نے جواب دیا کہ وقت کی قدر نہ کرنا ان کی بے عزتی ہے، چاہے وہ کتنے ہی بڑے کرکٹر کیوں نہ ہوں۔

میزبان نے مزید کہا کہ جو شخص اپنے وقت کی قدر نہیں کرتا وہ دوسروں کے وقت کی بھی پروا نہیں کرتا۔ ان کے مطابق وقت کی پابندی کرنے والے ہی زندگی میں آگے بڑھتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ حال ہی میں انہوں نے وسیم اکرم کو بھی پروگرام میں مدعو کیا تھا، جو وقت کے نہایت پابند ہیں۔ تاہم، جس کرکٹر کے بارے میں انہوں نے واقعہ بیان کیا، اس کا نام ظاہر نہیں کیا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “تابش ہاشمی کا انکشاف: معروف کرکٹر کی تاخیر پر پروگرام چھوڑ کر گھر چلا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!