افغان قونصل جنرل سے مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے وفد کی ملاقات

کراچی: امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ مفتی یوسف قصوری کی قیادت میں وفد نے افغان قونصل جنرل مولوی سید عبدالجبار تخاری سے ان کے قونصل خانے میں ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین سیاسی امور مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی حافظ عبدالوہاب سیٹھار، نائب صدر الشیخ محیب اللہ اور الشیخ مجیب الرحمٰن بھی شامل تھے۔

کراچی: جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر واٹر کارپوریشن کے خصوصی انتظامات مکمل

ملاقات کے دوران افغانستان میں حالیہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی اور زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے عوام تاریخی، دینی اور ثقافتی رشتوں میں جُڑے ہیں اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا دونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے۔

چیئرمین سیاسی امور حافظ عبدالوہاب سیٹھار نے کہا کہ افغان بھائیوں کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں، پاکستانی عوام ہمیشہ افغانستان کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلم امہ کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ درپیش مسائل کا بہتر حل نکالا جا سکے۔

افغان قونصل جنرل مولوی سید عبدالجبار تخاری نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پاکستانی بھائیوں کی دعاؤں اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے باوجود دونوں ملکوں کے عوام میں محبت اور بھائی چارے کا رشتہ قائم ہے جسے مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے، عوامی سطح پر روابط بڑھانے اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!