کراچی: کلفٹن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ محزور علی کے مطابق ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق برآمد موٹر سائیکل ہنڈا 125 (نمبر KLT-3458) ہے جو تھانہ ڈیفنس کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔ اس کا مقدمہ نمبر 734/2025 بجرم دفعہ 381-اے تھانہ ڈیفنس میں درج ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت جنید ولد عبدالنصیر کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی تفصیلات سے اے وی ایل سی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔