کراچی: گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، لسٹڈ گٹکا ماوا فروش گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لسٹڈ گٹکا ماوا فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبہ کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی

پی آئی بی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی اور دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مضرِ صحت تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف ولد علی نواز اور حنظلہ ولد عبد الخالد شامل ہیں۔ دونوں کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

One thought on “کراچی: گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، لسٹڈ گٹکا ماوا فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!