وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد کراچی کا پہلا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی تین روزہ دورے پر کراچی پہنچے، جہاں انہوں نے وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورے میں کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی محمود رحمان لاکھو سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بن قاسم پولیس کی بڑی کارروائی، جعلی اور مضر صحت ادویات فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

وزیر ریلوے نے کینٹ اسٹیشن پر جاری ترقیاتی منصوبوں، فیملی ہال کی تعمیر اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ تمام منصوبے 15 ستمبر تک مکمل کیے جائیں تاکہ مسافروں کو جدید سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے صفائی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ساتھ معاہدے کے بعد صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر نے مسافروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور آراء سنیں اور موقع پر ہی حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔ گرین لائن ایکسپریس کے مسافروں کی جانب سے بستر، اے سی کے درجہ حرارت اور دیگر سہولیات سے متعلق شکایات پر بھی وزیر ریلوے نے نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ریلوے کو فوری حل کی ہدایت دی۔

کینٹینز پر زائد قیمتوں کی شکایات پر انہوں نے واضح کیا کہ اسٹیشن پر تمام اشیاء مارکیٹ ریٹ کے مطابق فروخت ہونی چاہئیں اور کسی بھی صورت زیادہ قیمت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ "پاکستان ریلوے کو عوامی خدمت کا حقیقی ادارہ بنایا جائے گا، وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ عوامی سہولت کے ساتھ ملکی معیشت کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے۔”

مسافروں نے وزیر ریلوے کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ جاری منصوبوں کی تکمیل سے سفر مزید آرام دہ اور محفوظ ہوگا۔

WhatsApp Image 2025 09 04 at 5.03.05 PM 1

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!