پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کا دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے ترک ہم منصب جنرل ضیا کمال کادیوگلو نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک وفد کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

نارتھ ناظم آباد ضیاء الدین چورنگی کے قریب مٹی میں دب کر ایک شخص جاں بحق

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال، موجودہ دفاعی تعاون میں پیش رفت اور جدید عسکری شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فضائیہ کے سربراہان نے مشترکہ تربیت، فضائی مشقوں اور ملٹی ڈومین آپریشنز سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے ترک کیڈٹس کے پہلے بیچ کی پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان آمد کو پاک ترک دفاعی شراکت داری کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترک کیڈٹس کی تربیت دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور جدید فضائی جنگی مہارتوں کے مشترکہ وژن کی عکاس ہے۔

ترک ایئر چیف جنرل ضیا کمال کادیوگلو نے حالیہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار آپریشنل کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایئر چیف کی متحرک اور دوراندیش قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے ملٹی ڈومین وارفیئر سے متعلق جامع تربیت اور پاک فضائیہ کی آپریشنل حکمت عملیوں سے استفادہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے آپریشنل عزم اور قومی خودمختاری کے دفاع کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کا دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!