لاہور: کتابوں کے صفحات میں آئس چھپا کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

لاہور (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے لاہور مال روڈ پر واقع کوریئر آفس میں کارروائی کرتے ہوئے 13 کلو گرام آئس اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ خفیہ اطلاع پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل کو قبضے میں لیا گیا جس کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ پارسل میں موجود میڈیکل کتابوں کے اوراق میں آئس جذب کی گئی تھی۔

کچے کے عوام فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی اپیل

اے این ایف اہلکاروں نے جدید ٹیسٹنگ ڈیوائس کے ذریعے منشیات کی موجودگی کی تصدیق کی۔ یہ پارسل پشاور کے رہائشی فضل رحمان کے نام سے بک کروایا گیا تھا۔ حکام کے مطابق پارسل قبضے میں لے کر لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے تاکہ آئس کو کتابوں سے علیحدہ کیا جا سکے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اسمگلنگ کے لیے کوریئر کمپنیوں کو استعمال کر رہے ہیں جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔ اس حوالے سے کوریئر کمپنیوں کے ساتھ مل کر پارسلز کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے سدباب کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔

WhatsApp Image 2025 09 02 at 6.28.40 PM 1 WhatsApp Image 2025 09 02 at 6.28.41 PM

One thought on “لاہور: کتابوں کے صفحات میں آئس چھپا کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!