کچے کے عوام فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی اپیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کچے کے علاقوں کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے رشتہ داروں یا حکومت سندھ کے قائم کردہ ریلیف کیمپس میں منتقل ہو جائیں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

سندھ میں سپرفلڈ کا خدشہ، کچے کے مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں: صوبائی وزرا

انہوں نے کہا کہ سیلاب نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہ کاریاں مچائی ہیں اور اب یہ ریلا صوبہ سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر تمام وزراء اور سرکاری مشینری متحرک ہے، انتظامیہ آن گراؤنڈ موجود ہے اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وقت بہت کم ہے، عوام فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں کیونکہ پانی پہنچنے کے بعد انخلا ایک بڑا چیلنج ہوگا اور اس دوران کشتیوں کے ذریعے نکالنے سے حادثات بھی پیش آ سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت سندھ کی پوری کوشش ہے کہ کسی بھی شہری کو نقصان نہ پہنچے، اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ ازخود ریلیف کیمپس یا محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

سینئر وزیر نے کہا کہ ایک ایک جان ہمارے لیے قیمتی ہے، عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کسی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!