آرٹس کونسل کراچی میں ترک قونصل جنرل ڈاکٹر جمل سانگو کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ترک قونصل جنرل ڈاکٹر جمل سانگو کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، 2 خطرناک اسٹریٹ کریمنلز گرفتار، لاکھوں کی ڈکیتی کا اعتراف

تقریب میں صوبائی وزراء سید ذوالفقار علی شاہ، ضیاء الحسن لنجار، سعید غنی، رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی شریک ہوئے۔

صدر آرٹس کونسل سید احمد شاہ نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ترک قونصل جنرل کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!