کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ اے پولیس نے ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی خطرناک اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف ولد عارف اور مقصود ولد شریف کے ناموں سے ہوئی۔
گھوٹکی میں سیلابی خطرہ، 41 ریلیف کیمپس قائم اور متاثرین کے علاج معالجے کے خصوصی انتظامات
پولیس کے مطابق کارروائی اسٹیٹ ایونیو روڈ پر ایس ڈی پی او سائیٹ ڈویژن زین رضا بلوچ کی نگرانی اور ایس ایچ او سائیٹ اے کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔ ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 10 اپریل 2025 کو اسٹیٹ ایونیو روڈ پر ایک شہری سے 9 لاکھ 60 ہزار روپے لوٹے تھے۔ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 169/2025 دفعہ 397/34 کے تحت مدعی وشیق احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کاشف کا طویل کریمنل ریکارڈ ہے اور وہ پہلے بھی متعدد وارداتوں میں گرفتار ہوچکا ہے، جن میں اقبال مارکیٹ، مومن آباد، بلدیہ کالونی اور پاپوش تھانوں میں مختلف سنگین مقدمات شامل ہیں۔ ملزم مقصود کا نام بھی مومن آباد تھانے میں درج مقدمے میں آچکا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف نئے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید انکشافات اور گرفتاریوں کی توقع ہے۔
