راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر نیا پرومو جاری کر دیا۔ اس پرومو میں بری، فضائی اور بحری افواج کی جرات، بہادری اور وطن کے دفاع کے لیے پیش کی گئی لازوال قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
نئے پرومو میں معرکۂ حق کی عظیم فتح، دشمن پر غلبہ اور شہداء کی قربانیاں قوم کے ایمان اور حوصلے کی روشن علامت کے طور پر پیش کی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وطن کی سرحدوں پر شہیدوں کے لہو نے قوم کو دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنایا اور پاکستان کی مسلح افواج نے تاریخ میں بہادری کا ایسا باب رقم کیا جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔
یومِ دفاع و شہداء کے اس پرومو میں یہ عزم دہرایا گیا کہ دفاعِ وطن ہی بقائے وطن کا ضامن ہے اور پوری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
