کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں ٹریفک آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، کراچی ٹریفک پولیس کی آگاہی ٹیموں نے نجی اداروں، اسکولوں اور عوامی مقامات پر سیشنز منعقد کیے جن میں شرکاء کو محفوظ ڈرائیونگ، ہیلمٹ کے لازمی استعمال اور ٹریفک قوانین کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
ان پروگرامز کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا شعور اجاگر کرنا، حادثات کی شرح میں کمی لانا اور قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنانا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کراچی ٹریفک پولیس اس سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ حفاظت اور نظم و ضبط قائم کیا جا سکے۔
