میمن گوٹھ پولیس کی کارروائی، مضر صحت چھالیہ اور گٹکے ماوے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

میمن گوٹھ پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت چھالیہ اور گٹکے ماوے کی فروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملیر میں انسداد پولیو مہم، ایس ایس پی ڈاکٹر عبدالخالق کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 20 کٹے، 200 کلو سے زائد چھالیہ اور گٹکا ماوا برآمد ہوا جبکہ سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت علی نوید اور محمد جنید کے نام سے ہوئی ہے جو مضر صحت اشیاء شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی چھالیہ گٹکے ماوے کی تیاری میں استعمال ہونی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے نیٹ ورک سے جڑے دیگر عناصر کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “میمن گوٹھ پولیس کی کارروائی، مضر صحت چھالیہ اور گٹکے ماوے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!