ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے انسداد پولیو مہم کے آغاز پر اسپتالوں، یوسیز اور حساس پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اداکارہ ماورا حسین نے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی
پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے ملیر پولیس نے مؤثر اور متحرک سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر نے فیلڈ میں موجود پولیس افسران، لیڈیز اہلکاروں اور انٹیلیجنس اسٹاف کو بریفنگ دی اور مہم کی کامیابی کیلئے رہنمائی فراہم کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالخالق نے نہ صرف حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا بلکہ بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔
انسداد پولیو مہم کے دوران ڈسٹرکٹ ملیر میں 750 سے زائد افسران و جوان، لیڈیز پولیس اور انٹیلیجنس اسٹاف تعینات کیے گئے ہیں جو مربوط کوآرڈینیشن کے تحت سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے موبائل اور موٹر سائیکل گشت بڑھایا گیا ہے جبکہ حساس مقامات پر اسٹینڈنگ گارڈز تعینات اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی ملیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ٹیموں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور پولیس اس قومی مہم میں سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ عملی کردار بھی ادا کر رہی ہے۔

