اے وی سی سی/سی آئی اے پولیس کی بڑی کامیابی، منگھوپیر سے اغوا ہونے والا 16 سالہ عبدالمعیز بازیاب

کراچی (کرائم رپورٹر) اے وی سی سی/سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ منگھوپیر کی حدود سے اغوا ہونے والے 16 سالہ مغوی عبدالمعیز کو بازیاب کرا لیا۔

میئر کراچی کا نیا جام صادق بریج کا دورہ، پانچ ماہ میں 1.5 کلومیٹر طویل پل کی تکمیل آخری مرحلے میں

تفصیلات کے مطابق مورخہ 23 اگست 2025 کو 16 سالہ عبدالمعیز ولد مظہر حسین گھر سے ٹیوشن پڑھنے گیا تھا، جس کے بعد وہ اغوا ہوگیا۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 634/25 بجرم دفعہ 364-اے تعزیرات پاکستان تھانہ منگھوپیر میں درج کیا گیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد اے وی سی سی/سی آئی اے پولیس نے فوری چھاپہ مار کارروائی کی اور مغوی عبدالمعیز کو بحفاظت بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کردیا۔

بازیابی کے بعد مدعی مقدمہ نے ایس ایس پی اے وی سی سی کراچی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔

ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!