ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کی یقین دہانی، فیڈرل ہیلتھ الائنس نے ہڑتال مؤخر کر دی

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جانب سے ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کی یقین دہانی کے بعد فیڈرل ہیلتھ الائنس نے پیر کو دی جانے والی ہڑتال مؤخر کر دی۔

بھارت کی آبی جارحیت؛ پنجاب میں دریاؤں میں تباہ کن سیلاب، ہزاروں متاثر، تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

فیڈرل اسپتالوں کی نمائندہ تنظیم فیڈرل ہیلتھ الائنس کی کور کمیٹی کا اجلاس پمز اسپتال میں منعقد ہوا جس میں ہیلتھ الاؤنس کی سمری مسترد ہونے اور وزارت صحت کے رویے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ملازمین کو یقین دلایا کہ اگلے ہفتے وزیر خزانہ سے ملاقات کے بعد الاؤنس کا مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔

ڈاکٹر طارق فضل کا کہنا تھا کہ الاؤنس کے معاملے میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال ایک ایماندار اور محنتی شخصیت ہیں جو مسائل کے حل کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

یقین دہانی کے بعد فیڈرل ہیلتھ الائنس نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ چیئرمین کور کمیٹی کلیم اللہ اور صدر ہیلتھ الائنس قمر گجر نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتال پیر کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ای ڈی پمز ڈاکٹر عمران کا کہنا تھا کہ وزیر صحت ملازمین کے ساتھ ہیں اور جلد ہی یہ مسئلہ حل کر دیا جائے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کی یقین دہانی، فیڈرل ہیلتھ الائنس نے ہڑتال مؤخر کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!