بھارت کا بند ٹوٹنے سے دفاعی بند پر دباؤ، پنجاب میں 30 اموات: ڈی جی پی ڈی ایم اے

لاہور (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے مادھوپور ہیڈورکس کا بند ٹوٹنے کے باعث پنجاب میں ہمارے دفاعی بندوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے جبکہ گنڈا سنگھ پر اس وقت 3 لاکھ 30 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ جاری ہے۔

کراچی: ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کی اہلکار پر تشدد کیس میں رہائی کا دعویٰ

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے درست معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث مزید پانی آنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے نتیجے میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 4 ستمبر کو مظفر گڑھ سے 9 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پانی کی سطح کم ہونے تک زیر آب علاقے خشک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے، جس میں پاک فوج کی خدمات مثالی ہیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “بھارت کا بند ٹوٹنے سے دفاعی بند پر دباؤ، پنجاب میں 30 اموات: ڈی جی پی ڈی ایم اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!