کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کے اہلکار پر تشدد کے معاملے میں ان کے وکیل وقار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ فرحان غنی کو رہا کردیا گیا ہے۔
وکیل کے مطابق مقدمے کے مدعی سہیل نے گزشتہ رات کیس واپس لے لیا تھا جس کے بعد پولیس نے درخواست منظور کرتے ہوئے دفعہ 493 کے تحت ملزم کو رہا کیا۔ وکیل نے بتایا کہ رہائی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی جائے گی۔
ادھر فرحان غنی اور دیگر ملزمان کو آج جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا جانا تھا تاہم تاحال پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت کے ذرائع کے مطابق مقدمہ واپس لینے کی درخواست موصول ہونے پر ملزمان کی رہائی ممکن ہے۔
