ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی مزارِ قائد پر حاضری، سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی انتھک جدوجہد اور عظیم قربانیوں کے باعث ہمیں آزادی نصیب ہوئی۔ قائداعظمؒ کی تعلیمات پر عمل ہی پاکستان کے درخشاں مستقبل کی ضمانت ہے۔

وفاقی حساس ادارے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر کیماڑی کی بڑی کارروائی، اتحاد ٹاؤن میں جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

سیدال خان نے ملک میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت، افواجِ پاکستان اور سماجی تنظیمیں متاثرین کی بحالی کے لیے قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری خصوصاً ترقی یافتہ ممالک اور اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھارتی آبی جارحیت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس کے باعث جانی و مالی نقصانات ہوئے جبکہ غریب عوام کی فصلیں اور گھر تباہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

سیدال خان نے کہا کہ ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کیونکہ پاکستان کی ترقی ہی ہم سب کی اجتماعی ترقی ہے۔

One thought on “ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی مزارِ قائد پر حاضری، سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!