کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسٹ زون کے تھانہ سولجر بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں کرچکے ہیں، جن کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے تکنیکی بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو دھر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبر KKO-0517 اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ایان قریشی ولد عامر اور فہد ولد فیصل شامل ہیں جبکہ ان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مزید برآں، ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔
