وفاقی حساس ادارے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر کیماڑی کی بڑی کارروائی، اتحاد ٹاؤن میں جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حساس ادارے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر کیماڑی کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اتحاد ٹاؤن میں جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کردیا۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر مرک گل کی قیادت میں پولیس اور محکمہ زراعت کے افسران نے مشترکہ طور پر کی۔

ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق چانڈیو کے مطابق فیکٹری سے کھاد تیار کرنے والی 8 ڈرم مشینیں، رسیدی کتابیں، مختلف کمپنیوں کے جعلی و خالی تھیلے اور ہزاروں کی تعداد میں تیار و نیم تیار بیگز برآمد ہوئے۔

برآمد شدہ سامان میں جعلی ڈی اے پی/این پی کے 4 ہزار تھیلے، سلفر کے 20 تھیلے، FeSO4 کیمیکل کے 25 تھیلے، فاسٹ ایگرو دانیدار کے 1500 تھیلے، کراپ بوسٹر دانیدار کے 5 ہزار خالی تھیلے، چیمپئن این پی کے کے 500، اینگرو یوریا کے 10، بیسٹ فرٹیلائزر SKT کے 3 ہزار، امونیم سلفیٹ کے 3 ہزار، فاطمہ فرٹیلائزر Stakier کے 5 ہزار، ایزا میکس گولڈ کے 5 ہزار، آرگن گرین کے 3 ہزار، نیلو این پی کے کے 2 ہزار اور دیگر جعلی بیگز شامل ہیں۔

راجہ طارق چانڈیو کے مطابق ملزمان جعلی کھاد مارکیٹ میں فروخت کر کے کسانوں کو بھاری نقصان پہنچا رہے تھے۔ پولیس نے تمام سامان قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی حساس ادارے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر کیماڑی کی بڑی کارروائی، اتحاد ٹاؤن میں جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!